۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ ڈاکٹر سید اسد اقبال زیدی

حوزہ/ علامہ ڈاکٹر سید اسد اقبال زیدی: عمران خان صاحب، عوام کو رلیف فراہم کرنے کے وعدے کہاں گئے؟ مہنگائی کا بڑھنا چوری، ڈکیتی اور بدامنی کے بڑھاوے کا سبب بنے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ ڈاکٹر سید اسد اقبال زیدی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے صوبائی دفتر سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام پر ظلم ہے، بجائے عوام کو رلیف فراہم کرنے کے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر قیمتیں بڑھانے کی منظوری نااہلی اور ظلم ہے۔

انہوں نے کہا وزیر اعظم پاکستان غریب عوام پر رحم کریں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ فلفور واپس لیں اور عوام پر رحم کریں، ملک مزید مہنگائی کا متحمل نہیں ہوسکتا، عالمی وباء کے زیر اثر ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے چھوٹے کاروباری حضرات، نوکری پیشہ افراد اور مزدور طبقہ پریشانی کی حالت میں ہے، ایسی صورتحال میں عوام پر پیٹرول بم گرانا مرے پہ سو درے مارنے کے مترادف ہے۔

مزید کہا کہ ملک بھر بلخصوص بڑے شہروں میں چوری، ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کا شاخسانہ ہیں۔

آخر میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک مرتبہ پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ مہنگائی اور عوام کو رلیف فراہم کرنے کے سلسلے میں فوری اقدامات کئے جائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .